ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر کئی بار حملہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے یحمر، جبل الریحان، التفاح اور کفر تبنیت پر بمباری کی ہے۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی فوج نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ لبنان کے اندر سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے کریات شمونہ پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔
لیکن حزب اللہ لبنان کے ایک عہدیدار نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ بندی کی مکمل پابندی کررہی ہے اور جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کی طرف داغے جانے والے میزائلوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے مشکوک دعوے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے کے لئے کئے جارہے ہیں۔