تہران/ ارنا- غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج نے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، "وادی غزہ" میں ہونے والا یہ حملہ ڈرون طیارے سے کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 عام فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

ہفتے کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں ڈرون کے ذریعے 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 3 صحافی اور کئی کیمرہ مین بھی تھے۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کو سمجھوتے کے مطابق دوسرے مرحلے میں داخل ہوجانا چاہیے تھا لیکن صیہونی حکومت کی مسلسل خلاف ورزیوں اور کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے نتیجے میں قیدیوں کا تبادلہ بھی رک گیا ہے اور امدادی سامان کو بھی غزہ میں داخل ہونے نہیں دیا جا رہا ہے۔