اپنے پیغام میں راجہ ناصر عباس نے ڈانلڈ ٹرمپ کے حکم پر کی جانے والی جارحیت کو غیرمنصفانہ اور وحشیانہ قرار دیا ہے۔
ان کے پیغام میں درج ہے کہ یہ ایک نئی جنگ نہیں، بلکہ یمن پر مسلط کردہ رنج و الم کا تسلسل ہے، اس کے باوجود یمنی عوام اپنے مضبوط جذبے کی بنا پر دشمنوں کے سامنے ثابت قدم رہیں گے۔
سینیٹر ناصر عباس جعفری کے پیغام میں آیا ہے کہ یمنی عوام کے قتل عام کی واحد وجہ یہ ہے کہ اس قوم نے ظلم کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور مظلوموں کی حمایت ترک کرنے سے انکار کردیا ہے۔
راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ان تمام مظالم کے باوجود، یمنی عوام صیہونیوں کے ظلم و ستم اور امریکی سرکردگی میں سامراجی منصوبوں کے سامنے ڈٹے رہیں گے کیونکہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ وحشیانہ حملے، انصاف کی جنگ لڑنے والوں کے جذبے کو ختم نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر جنگی جرائم کے ذریعے کامیابی حاصل ہوسکتی تو صیہونی حکومت بہت پہلے فلسطینی استقامت کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجاتی لیکن مظلوموں کی مزاحمت جارح قوتوں پر غلبہ حاصل کر کے رہے گی۔