تحریک حماس نے منگل کے روز اپنے بیان میں مغربی کنارے میں تیاسیر چوکی پر ایک فلسطینی شہری کے صیہونی مخالف آپریشن کے بارے میں کہا یہ آپریشن اس بات کا مظہر ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تحریک حماس نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کے مغربی کنارے، جنین، طولکرم اور طوباس میں آبائی فلسطینیوں کے خلاف مسلسل حملے فلسطینی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
تحریک نے مغربی کنارے کے لوگوں کے جہاد اور مزاحمت کو سراہتے ہوئے صہیونی غاصبوں اور آباد کاروں کا مقابلہ اور مزید کاروائیاں کرنے پر زور دیا۔
چند گھنٹے قبل خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی کہ مغربی کنارے کے شہر طوباس کے مشرق میں تیاسیر گاؤں کے قریب ایک صیہونی چوکی پر فائرنگ کی کارروائی میں کم از کم 2 صیہونی فوجی ہلاک اور 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
صیہونی مخالف آپریشن کرنے والا فلسطینی صیہونی فوجی وردی میں واچ ٹاور میں داخل
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ آپریشن کرنے والا فلسطینی نہ صرف چوکی کے کنٹرول ٹاور میں گھسنے میں کامیاب ہوا بلکہ اوپر کی منزل تک جا پہنچا اور وہاں سے صیہونی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع کر دیا۔
ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ آپریشن کرنے والے نے صیہونی فوجی وردی پہن رکھی تھی۔
صیہونی مخالف آپریشن کرنے والا فلسطینی بہادر صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگیا۔