محمد رضا عارف نے اپنے دورہ قزاقستان کے دوسرے دن جمعہ کی صبح قرقیزستان کے وزير اعظم سےملاقات و گفتگو کی۔
محمد رضا عارف نے قرقیزستان کے وزیر اعظم عادل بیگ قاسم علی اف سے ملاقات میں قرقیزستان کے ساتھ ایران کے وسیع اقتصادی، تجارتی اور دیگر شعبے میں تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: "ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سنجیدہ تعاون کرنا چاہیے اور تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
انہوں نے اہم علاقائی تنظیموں اور شنگھائی تعاون تنظیم، ای سی او اور یوریشین یونین جیسے معاہدوں میں ایران اور قرقیزستان کی موجودگی کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں توسیع اور فروغ کے لیے ایک مناسب موقع قرار دیا اور معاشی شعبے میں باہمی تعلقات میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔