تہران - ارنا - فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے فلسطینی عوام بالخصوص ایران، لبنان، یمن اور عراق کی حمایت کرنے والے محاذوں کو سراہتے ہوئے، فلسطینی قومی اتحاد کے تحفظ اور حالیہ بیجنگ معاہدے کی بنیاد پر فلسطینی متفقہ حکومت کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔

 فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) کی دعوت پر مختلف فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کا جائزہ لیا گیا۔

حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے الاقصی طوفان آپریشن اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کو فلسطین کاز میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ " صیہونی حکومت کی غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی اور جنگ کے خلاف الاقصی طوفان آپریشن ہمیں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا باعث ہے اور فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے کے حوالے سے یہ اجلاس فلسطینی قومی اتحاد کے بارے میں ایک جامع پیغام ہے۔"

شرکاء نے فلسطینی تنظیموں کے تمام مزاحمتی گروہوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے غزہ کے عوام کا تحفظ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

فلسطینی گروہوں نے ایران کا شکریہ ادا کیا اور فلسطینی قومی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والے تمام مزاحمتی محاذوں بالخصوص ایران، لبنان، یمن، عراق اور تمام عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی بھی طرح سے غزہ کے عوام کی حمایت اور مدد کی۔