ہمدان/ ایران- ایران کے صوبہ ہمدان میں 135 میگاواٹ پر مشتمل شمسی توانائی پیدا کرنے والے بجلی گھر کی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔

ایران کے مغربی علاقے میں اس منصوبے کی بنیاد وزیر داخلہ اسکندر مؤمنی نے ڈالی۔

اس منصوبے کی مالیت ساڑھے 6 کروڑ ڈالر قرار دی گئی ہے۔  240 ہیکٹر پر مشتمل اس بجلی گھر میں سالانہ 318 گیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 10 کروڑ مکعب میٹر تیل کے استعمال میں بچت ہوگی۔

بتایا جا رہا ہے کہ سالانہ 1 لاکھ 90 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ کی آلودگی بھی کم ہوجائے گی۔