صنعا ارنا- انصار اللہ نے اتوار کی صبح مقبوضہ فلسطین( اسرائیل) پر میزائل حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دفاعی نظام ہمارے میزائیل روکنے میں ناکام رہا ہے۔

انصاراللہ میڈیا سیل نے کہا ہے کہ قابض حکومت کے اس دعوے کے باوجود کہ یمنی میزائل کو اسرائیل کی فضائی حدود سے باہر ہی مار گرایا گیا، یہ میزائل اسرائیل کے تمام فضائی دفاعی نظاموں سے گزرنے میں کامیاب رہا ہے۔ 

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے چند گھنٹے قبل یمن سے اسرائیل کی جانب ایک میزائل داغے جانے کی تصدیق کی تھی۔

اسرائیل کے داخلی محاذ نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کے عظیم تر علاقے میں خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

صیہونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔