العربی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حزام الاسد کا کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائيل غزہ کی حمایت بند کرانے کے لیے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہماری جنگ لامحدود شکل اختیار کرسکتی اور ہم میدان جنگ میں جواب دینے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔
حزام الاسد نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمن کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت ہمیں غزہ کی حمایت سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو ہم اسرائیل کو زبردست نقصان پہچانے کے لیے آمادہ ہیں۔