تہران (ارنا) صیہونی فوج نے آج صبح شمالی غزہ پٹی میں واقع کمال عدوان اسپتال پر روبوٹ بم سے مہلک حملہ کرکے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ایک اور جرم کا ارتکاب کیا۔

روبوٹ بم کے اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں ہسپتال کو خاصا نقصان پہنچا اور 20 سے زائد مریض اور طبی عملہ زخمی ہوئے۔

غزہ پٹی کا یہ اہم ترین طبی مراکز ہمیشہ قابض افواج کے حملوں کا نشانہ رہا ہے۔