تہران – ارنا – صنعا یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں وسیع مظاہرہ کیا ہے۔

 ارنا کے مطابق یونیورسٹی آف صنعا میں بدھ کو غزہ اور لبنان کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ۔

 ان مظاہروں میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبا اور عملے کے افراد نے شرکت کی اورمکمل کامیابی تک غزہ اور لبنان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

  مظاہرین نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں اور اتحادیوں کی مذمت کی۔

 دوسری طرف صنعا کی قومی وفاق کی حکومت نے صیہونی حکومت اور امریکا کی جارحیتوں کے مقابلے میں لبنانی عوام اور حزب اللہ کے پائیداری کی قدردانی کی اور کہا کہ لبنانی عوام اور حزب اللہ نے ایک بار پھر اپنے عزم محکم سے دشمن کے گھناؤنے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔  

 انصار اللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے لبنانی عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین کی استقامت کو قابل تعریف بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی پائیداری اور لبنان کے عوام، فوج اور استقامتی محاذ کی یک جہتی نے صیہونی دشمن پر نئی کامیابی رقم کی اور اس کو منحوس منصوبوں اور اہداف میں ناکامی سے دوچار کردیا۔