تہران-ارنا-صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل- 12 نے صیہونی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شمالی محاذ پر جنگ بندی معاہدے کا اعلان آج رات کیا جائے گا اور کل صبح اس پر عمل درآمد ہو جائے گا۔

اس اسرائیلی چینل نے مزید  بتایا ہے کہ  امید ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ کل صبح 4 سے 6 بجے کے درمیان نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

اس چینل نے یہ بھی اعلان کیا کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان امریکہ اور فرانس کے مقامی وقت کے مطابق آج رات 10 بجے کیا جائے گا۔