تہران- ارنا- لبنان کے وزیر خارجہ نے منگل کے روز صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کے حصول کی امید کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ جب تک اس حکومت کا غاصبانہ قبضہ باقی ہے مزاحمت جاری رہے گی۔

لبنان کی  عبوری حکومت کے  وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے لبنان کے محاذ پر جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آج رات جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ ہم (اسرائیل میں )  کابینہ کے اجلاس کا انتظار کر رہے ہیں۔

صیہونی  نیوز وب سائٹ "واللا" نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے تھی کہ لبنان محاذ پر جنگ بندی کی منظوری کے لئے صیہونی کابینہ کا اجلاس ہوگا۔

لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا: جنگ بندی  کےمعاہدے کے تناظر  میں ہم 5000 فوجیوں کو ملک کے جنوب میں تعینات کریں گے۔

بوحبیب نے کہا: امریکہ جنوبی لبنان میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے  زور دیا کہ جب تک غاصبانہ قبضہ ہے ہم مزاحمت کو نہیں روک سکتے۔ اگر اسرائیل سرحدی مسئلے کا حتمی حل قبول نہیں کرتا تو ہم مستقبل کے بارے میں بات نہیں کر سکیں گے۔