تہران - ارنا- ایرانی سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات میں صیہونی ربی تسفی کوگان کے قتل میں ایران کے تعلق کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

صیہونی ربی تسفی کوگان کے قتل کے بعد بعض مغربی ذرائع ابلاغ اور صیہونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اس صیہونی ربی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفارتخانے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کے ان دعوؤں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس شخص کے قتل میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔