خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کا نمائندہ وفد چند گھنٹے قبل پاراچنار شہر میں سانحہ کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کے اظہار کے لیے پاراچنار جا رہا تھا۔
اس وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ لینڈنگ کے مقام سے قریب ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو مجبورا کسی محفوظ مقام پر اتارنا پڑا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر بحفاظت لینڈ کر گیا اور اس کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔