ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے تازہ سروے کے مطابق 55 فیصد صیہونی سمجھتے ہیں کہ جنگ غزہ سیاسی مفادات کے لئے جاری رہے گی۔
اس سروے کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد 58 فیصد صیہونیوں کا اعتماد نتن یاہو سے ختم ہوچکا ہے۔
اس سروے میں 62 فیصد صیہونیوں کا کہنا ہے کہ یسرائیل کاتس صیہونی حکومت کی وزیر جنگ کے عہدے کے لئے مناسب نہیں ہیں۔
غاصب صیہونی حکوت کے ٹی وی چینل 12 کے اس سروے کے مطابق 45 فیصد صیہونی اپنی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بدظن ہوچکے ہیں۔