ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے غزہ کے پائیدار اور ثابت قدم مظلوم عوام اور فلسطینی استقامتی محاذ کی حمایت نیز لبنان اور فلسطین کے عوام کے دفاع میں ایک اور کامیاب خیبر آپریشن انجام دیا ہے۔
اس بیان کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اپنے نئے خیبر آپریشن میں جمعرات کی شام چار بجکر پچیس منٹ پر، لبیک یا نصراللہ کے نعرے کے ساتھ حیفا کے شمال مغرب میں غاصب صیہونی حکومت کی استیلا ماریس اسٹریٹیجک نیول بیس پر کامیاب حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی استیلا ماریس نیول بیس، بحریہ کا اسٹریٹیجک اڈہ ہے جس کے ذریعے شمالی مقبوضہ فلسطین کے ساحلی سمندری علاقوں کی نگرانی اور انہیں کنٹرول کیا جاتا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنی چند دیگر کارروائیوں میں ، مارون الراس، دوویو، یفتاح ، شومیرا اور کفر کلا نامی صیہونی کالونیوں پر حملے کئے ہیں۔