تہران – ارنا – غزہ کے محکمہ صحت نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہدائے غزہ کی تعداد کے 43 ہزار سے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزا سے تجاوز کرجانے کی خبر دی ہے۔

ارنا نے فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے  جنگ کے تین سو اٹھاسیویں دن  اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوج نے پانچ بار حملے کئے جن میں 96  فلسطینی شہید اور 277 زخمی ہوگئے ۔

 فلسطین کے محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں نئے اضافے کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 43 ہزار 20 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ  110 ہوگئی