ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کے مشیر جنرل ابراہیم جباری نے آج بدھ کو، رہبر انقلاب اسلامی کے نقطہ نگاہ سے امریکی انسانی حقوق کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی مکمل طور پر صحیح وسالم ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ چند دنوں میں رہبر انقلاب اسلامی سے نشان فتح حاصل کریں گے۔
انھوں نے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے منگل کے خطاب کے بارے میں کہا کہ لبنان میں شیخ نعیم قاسم کے خطاب نے روز افزوں آمادگی کی خبر اورکامیابی و فتح مندی کی نوید دی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے مشیر نے کہا کہ شیخ نعیم قاسم نے بتایا ہے کہ اگر کہیں کوئی نقص اور کمزوری تھی تو اس کو دور کردیا گیا ہے۔
جنرل جباری نے اسی طرح شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی گزشتہ رات کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ جس عمارت پر یہ حملہ کیا گیا، اس میں کوئی ایرانی نہیں تھا۔