مشتعل مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرنے والے صہیونیوں اور اسیران کے اہل خانہ نے اس سے قبل نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں کو تیز کرنے اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ریلی نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔