تہران-ارنا-امت اسلامیہ کے مجاہد فی سبیل اللہ اور عزیز سید حجت الاسلام و المسلمین شہید سید حسن نصر اللہ اور جنرل نیلفوروشان سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کی یاد میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایک پروگرام ، امام خمینی عیدگاہ میں جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے رکھا گيا ہے۔

اس پرگرام کے آخر میں مزاحمت و بیت المقدس و فلسطین کی آزادی کے علم بردار حجت الاسلام و المسلمین شہید سید حسن نصر اللہ  کی یاد میں اور فلسطین کے اسلامی مجاہدوں کے الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی سالگرہ کے مناسبت سے اس تہران 4 اکتوبر کو تہران کی نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں امام خمینی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔