ارنا کے مطابق بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلر کمیل باقرزادہ نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ انھوں نے تھوڑی قبل ایران کے انقلابی اور جہادی سفیر جناب امانی کی عیادت کی ہے۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ الحمد للہ ان کی حالت اچھی اور حوصلہ بھی بلند ہے۔
بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلر نے بتایا ہے کہ ایرانی ڈاکٹروں کو جو ٹیم زخمیوں کے علاج کے لئے لبنان آئی ہے، جب تک ضرورت ہوگی، وہ لبنانی طبی عملے کے ساتھ تعاون کے لئے یہاں باقی رہے گی۔
اسی سلسلے میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے بھی اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ اپنے عزیز اہل وطن اور ابلاغیاتی ذرائع کے لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سفیر محترم جناب امانی کے علاج میں اچھی پیشرفت ہورہی ہے اور ان کی جسمانی حالت اور بینائی کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے عاری ہیں۔