محمد علی خاشی نے منگل کے روز کے ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اور کسٹم کے مشورے کے بعد میرجاوہ کی سرحد سے تفتان تک مائع گیس کی پاکستان ترسیل کا عمل معمول پر آ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کسٹمز نے تفتان سرحد پر 300 ایرانی گیس ٹینکروں کو اف لوڈ ہونے سے روک دیا تھا.
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارت خارجہ اور کسٹمز کے درمیان مشاورت کے بعد معاملے کو حل کرلیا گيا۔
سیستان و بلوچستان کے کسٹم سپروائزر نے کہا کہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایران کی مائع گیس کی برآمدات معمول پر آ گئی۔