ارنا نے صیہونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ 1200 سے زائد ڈرون طیاروں کو مقبوضہ فلسطین اپنے اہداف تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
ارنا کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ جن 1200 ڈرون طیاروں کو روکنے میں اسرائيلی حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے وہ دھماکہ خیز مواد کے حامل تھے اوراسرائیل کے سیکورٹی اداروں کے لئے ان کا مقابلہ مشکل تھا۔
دوسری طرف صیہونی میڈیا ذرائع نے آج بھی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علاقے میں استقامتی محاذ کے ڈرون طیاروں کے داخل ہونے اور خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔
اس سے پہلے ایک صیہونی اخبار اسرائيل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون کے ذریعے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کی رہائشگاہ کی فلم بنائے جانے کی خبر دی تھی ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اس ڈرون کا پتہ لگانے اور اس کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔