تہران – ارنا – عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحاررونوت نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے قیدیوں کے تبادلے کہ مذاکرات کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے

ارنا نے جمعرات کو فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احارونوت نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ انٹوٹی بلنکن نے اس اعلان کے بعد کہ نتن یاہو نے سمجھوتے کے لئے امریکا کا  مجوزہ فارمولا قبول کرلیا ہے مذاکرات کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اس صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے نتن یاہو کا ساتھ دے کر قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کی نابود کا حکم صادر کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے  یہ تاثر ملتا ہے کہ واشنگٹن غزہ کے  فلا ڈلفیا سیکٹر پر  اسرائيلی  حکومت کے قبضے اور تسلط کی حمایت کرتا ہے اور یہ وہ چیز ہے جس کو مصر اور حماس قبول نہیں کریں گے۔

 صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی مذاکراتی ٹیم بلنکن کے بیان سے بہت مایوس اور نا امید ہوگئی تھی۔