ناصر کنعانی نے X سوشل نیٹ ورک پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ صیہونی وزیر خزانہ نے صیہونی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے قحط پیدا کرکے 20 لاکھ فلسطینیوں کے قتل کو ایک صحیح اور اخلاقی عمل قرار دیا۔
کنعانی نے کہا کہ صیہونی مجرم گروہ کے اس رکن کے بیانات اعترافی بیان ہیں کہ دنیا نے گذشتہ 10 مہینوں میں صیہونی حکومت کی غزہ میں بمباری کے ذریعے خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام ایک جعلی قحط اور بھوک تھا اور صیہونیوں کی جانب سے نسل کشی اور بڑے پیمانے پر ہونے والے عملی اقدامات ہیں۔
کنعانی نے مزید لکھا کہ دنیا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ صیہونی مجرم ٹولہ صرف دباؤ اور فیصلہ کن اقدام کے پیش نظر بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے پر آمادہ ہے اور بصورت دیگر اسکے گھناؤنے جرائم اور اقدامات کی کوئی حد نہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ یہ گھناؤنے اور ہولناک بیانات اخلاقی اور انسانی نقطہ نظر اور بین الاقوامی قانون کی دفعات کے خلاف اور بین الاقوامی قانونی چارہ جوئی کے مستحق ہیں۔