ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے البغدادی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے فلسطینی عوام کی حمایت اور شقرا قصبے پر صیہونی دشمن کے حملے کے جواب میں پیر کو اس کے البغدادی فوجی اڈے پر دسیوں راکٹ برسائے ہیں۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے کریات شمونہ کے اطراف میں دھماکے کی خبر دی ہے۔
صیہونی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ ڈرون حملے کا نتیجہ تھا۔
صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے فائر بریگیڈ کے دستے، رامیم، اور گوما پاس کے علاقے میں لبنان سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے یہ حملے، جنوبی لبنان کے شقرا اور میس الجبل نامی علاقوں کو ملانے والی سڑک پر ایک کار پر ڈرون حملے کے بعد کئے ہیں جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔
صیہونی فوج نے اسی علاقے میں ایک اور ڈرون حملے میں ایک موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک فرد شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی ہونے والوں ميں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔