ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر چار بار حملے کئے ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 60 فلسطینی شہید اور 140 زخمی ہوئے ہیں ۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ تازہ شہادتوں کے بعد سات اکتوبر سے غزہ پر جاری وحشیانہ صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 37 ہزار 718 ہوگئی ہے ۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس مدت میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 86 ہزار 377 ہوگئی ہے۔