وزارت خارجہ میں بین الاقوامی امور کے ذمہ دار رضا نجفی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نشست میں انسانی حقوق پر غیر قانونی پابندیوں کے اثرات پر روشنی ڈالی اور زود یا کہ عالمی برادری کو یک طرفہ و جبری معاشی اقدامات کی مذمت اور اسے مسترد کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قانونی لحاظ سے یک طرفہ پابندیاں عائد کرنا، اقوام متحدہ کے اصول و منشور کی خلاف ورزی ہے، کہا : مغربی ملکوں کے دعوؤں کے باوجود سچائی یہ ہے کہ پابندیوں کے سلسلے میں " انسان دوستانہ استثنی" جیسی کوئی چیز ہے ہی نہيں۔ یہ ایک جعلی اور ریاکارانہ اصطلاح ہے جسے امریکہ نے گڑھا ہے۔