اصفہان – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف جوہری توانائی سے معاشرے کی صحت و سلامتی اور زراعت کے فروغ میں کام لینا ہے۔

ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ ایٹی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے جمعرات کو اصفہان  کے ریڈی ایشن سینٹرمیں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہماری روش اور کوشش یہ ہے کہ جوہری توانائی کے اثرات عوام کی زندگی ميں نظر آئيں ۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں  شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی تاکیدات کے نتیجے میں ہم نے اس میدان میں بہت  اچھی پیشرفت کی ہے۔

 ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریڈی ایشن سے سبھی پیداواروں اور صنعتوں میں  خاص طور پر ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے کام لینے کی ضرورت ہے۔  

 محمد اسلامی نے کہا کہ کینسر کے علاج اور اسی طرح پانی کو میٹھا کرنے کے لئے بھی ایٹمی توانائی سے کام لیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریڈی ایشن سے کھانے پینے کی ایشیا کی سلامتی کو بڑھایا جاسکتا ہے اور اسی طرح اس ٹیکنالوجی سے کام لیکر زرعی پیداواروں کو بھی ضایع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

لیبلز