اجراء کی تاریخ: 30 مئی 2024 - 13:54

تہران – ارنا – ایک صیہونی جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ میں پھنس گئے ہیں

 ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک صیہونی جنرل اسحاق بریک نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کی صورتحال سے پردہ اٹھایا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق  مذکورہ اسرائیلی جنرل نے صیہونی ٹی وی کے چینل 14 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غزہ پر زمینی سے حملے سے پہلے نتن یاہو سے چھے بار ملاقات کی اور انہیں غزہ میں فوجیوں کو باقی رکھنے کی بابت خبردار کیا۔

 صیہونی فوج کے جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ ہار رہے ہیں ، ہمارے کمانڈروں نے جو رپورٹ دی ہے ان سے پتہ چلتا ہے غزہ میں اسرائيلی فوجی سخت حالات سے دوچار ہیں۔  

 اسرائیل جنرل اسحاق بریک نے نتن یاہو حکومت کو مخاطب کرکے کہا کہ  ہمارے فوجی ان ٹریںڈ ہیں، یہ کہنا چھوڑدو کہ ہمارے فوجی بہت ماہر اور ٹرینڈ ہیں ۔

 انھوں نے کہا کہ  ہماری فوج کے جانی نقصانات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔   

 اس دوران صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ ایک تازہ سروے کے مطابق 40 فیصد اسرائیلی جنگ کے بارے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل چاہتے ہیں۔   

قابل ذکرہے کہ صیہونی جنرل اسحاق بریک نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ  جنگ کے لیڈران( بن یامن نتین یاہو، یواوگالانت ، ہرتزی ہالوی، بینی گانتز اور گادی آئزنکوت) اسرائيل کو نابودی کی طرف لے جارہے ہیں