ارنا کے مطابق فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی محلے کے ایک دروازے پرصیہونیت مخالف کارروائی میں ایک صیہونی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
الاقصی ٹی وی کے مطابق یہ حملہ غیر آتشیں اسلحے سے کیا گیا۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی حالت خراب بتائی ہے۔
اس کارروائی کے بعد صیہونی پولیس نے بیت المقدس کے قدیمی محلے کے دروازے بند کردیئے۔
اس کارروائی کے بعد بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فوجیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں متعدد صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام پاچکی ہیں۔