ارنا کے مطابق امیر قطر، ترکمنستان کے قومی لیڈر، تونس اور تاجکستان کے صدور، عراق، پاکستان، آرمینیا، قطراور آذربائيجان کے وزرائے اعظم، عراق روس، الجزائر، ازبکستان، قزاقستان اور لبنان کی پارلیمانوں کے سربراہان ان اہم غیر ملکی رہنماؤں اور حکام میں شامل ہیں جو شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی آخری رسومات میں شرکت کررہے ہیں۔
شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرکاری رسومات تہران میں ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی میزبانی میں دن کے 2 بجے شروع ہورہی ہیں۔
ان رسومات میں شرکت کے لئے بہت سے اعلی سطحی غیر ملکی وفود تہران پہنچ چکے ہیں اور بعض پہنچنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ شہید صدر اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی نماز جمعہ آج صبح تہران یونیورسٹی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پڑھائی جس میں دسیوں لاکھ سوگوار ایرانی عوام اور بڑی تعداد میں غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہدا کا جلوس جنازہ تہران یونیورسٹی سے شروع ہوا جس میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔