تہران (ارنا) فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان کے مطابق قاہرہ میں صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

محمد الحاج موسی نے Arabi 21 ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ تحریک مزاحمت جنگ بندی کے قیام اور صیہونی دشمن کی جارحیت کو ختم کرنے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دیرپا اور واضح ہوگا اور دشمن کو فلسطینی قوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس میں شامل تمام شقوں اور شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

الحاج موسی نے کہا کہ ہم ایک واضح اور غیر مبہم معاہدے کی تلاش میں ہیں، تاکہ دشمن  اپنے طریقے سے اس کی تشریح نہ کرسکے۔