تہران-ارنا- فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 34 ہزار 622 بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہيں۔

غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے  غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں  جن میں 26 فلسطینی شہید اور 51 دیگر زخمی ہوئے ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے  اعلان کے مطابق اس وحشیانہ  جارحیت کے آغاز سے اب تک 77 ہزار 867 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہيں۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔