تہران – ارنا – ورلڈ اسکولس والیبال چیمپئن شپ جیتنے پر صدر مملکت نے  اسلامی جمہوریہ کی قومی اسکول  والیبال ٹیم  اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

  ارنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام جاری کرکے، اسلامی جمہوریہ ایران کی اسکول والیبال ٹیم کی اس فتح کو پوری قوم کے لئے باعث افتخار قرار دیا ہے۔

صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ اسکول والیبال چیپمئن شپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اسکول والیبال ٹیم کی پہلی پوزیشن، کھیل کود کے میدان میں  فرزندان ایران کی صلاحیتوں اور استعداد کی مظہر اور قوم کے لئے قابل فخر ہے۔   

 صدر مملکت نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں ایران کی قومی اسکول والیبال ٹیم کے اراکین کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ہفتہ معلم اور معلم علم و اخلاق  شہید پروفیسر مطہری کی یاد کے ایام  میں اس اہم اور شیریں کامیابی پر ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہيں اور سبھی میدانوں میں آپ کی سرافرازی و سربلندی کے لئے دعا گو ہیں۔

ارنا کے مطابق ورلڈ اسکولس والیبال چیمپئن شپ میں ایران کی اسکول والیبال ٹیم پے در پے جرمنی، بلجیئم ، ہالینڈ، اٹلی اور تائیوان جیسی طاقتور ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں پہنچی اور فائنل میں اس نے جرمنی کو شکست دے کر ورلڈ چیپمئن شپ جیت لی۔

لیبلز