تہران – ارنا – صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے دن کراچی میں بانی پاکستان، قائد اعظم  محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی

ارنا کے مطابق صدر ایران  ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی  اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے دن منگل  23 اپریل کی شام کراچی پہنچے ۔

 رپورٹ کے مطابق کراچی پہہنچنے کے بعد  صدر ایران نے سب سے پہلے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

 قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے ایک تاجر گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1895 میں انگلینڈ میں قانون کی تعلیم مکمل کی اور سیاسی فعالیت شروع کی ۔  

 محمد علی جناح نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ کی رکنیت حاصل کی اور 1916 میں  آل انڈیا مسلم لیگ کے لکھنؤ اجلاس میں اس کے لیڈر منتخب ہوئے۔  

 محمد علی جناح نے  اپنی پوری زندگی مسلمانان ہند کے حقوق کی حمایت کے لئے وقف کردی اور طویل جدوجہد کے بعد  مسلمانوں کے لئے پاکستان کے نام سے  ایک علیحدہ ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔