اجراء کی تاریخ: 22 اپریل 2024 - 18:31

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پاکستان کا دو روزہ دورہ جاری رکھتے ہوئے آج شام اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے صدر آصف زرداری سے ایوان صدارت میں ملاقات کی۔

اس سے  قبل بھی صدر نے  پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔

اس دورے  میں  اب تک دونوں ملکوں کے وزراء کے درمیان  تعاون کے 8 معاہدوں پر دستخط ہو  چکے  ہیں۔