اجراء کی تاریخ: 7 اپریل 2024 - 14:48

مسقط (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ عمانی حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے چند منٹ قبل مسقط پہنچ گئے۔

 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج دوپہر (اتوار) عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے مسقط روانہ ہوئے تھے۔

سفر کے ایجنڈے میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تجارتی  شعبے میں توسیع، سمیت اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لینا شامل ہے۔

واضح رہے کہ امیر عبداللہیان اور ان کے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی نے گزشتہ ماہ 2 مرتبہ ایک دوسرے سے فون پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔