تہران (ارنا) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو میساچوسٹس کی ویلزلی یونیورسٹی آنے پر فلسطین کے حامی طلباء کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

ویلزلی یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اس یونیورسٹی کے کیمپس میں باراک اوباما حکومت میں سیکرٹری آف سٹیٹ، ہیلری کلنٹن کی موجودگی کی مذمت کی۔

ہیلری کلنٹن  یونیورسٹی میں اپنے نام سے منسوب ایک سنٹر کا افتتاح کرنے آئی تھیں۔

کلنٹن کا شمار اس یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد میں ہوتا ہے جو نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد یہاں واپس آئے ہیں۔

میساچوسٹس کی ویلزلی یونیورسٹی میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں سابق خاتون اول کی پیروی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مظاہرین نے ہیلری کلنٹن کو ویلزلی کا سب سے مقبول جنگی مجرم قرار دیا جن کے ہاتھوں پر خون ہے۔