شہریار (ارنا) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر اسلامی ممالک امریکہ پر بھروسہ کرنے کے بجائے قرآن پر عمل کرتے تو غزہ کے حالات ایسے نہ ہوتے۔

سید ابراہیم رئیسی نے شب قدر کی دوسری رات کی مناسبت سے امام خمینی (رح) کے مزار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی ممالک امریکہ اور عالمی استکبار پر بھروسہ کرنے کے بجائے قرآن پر عمل کرتے تو صیہونی اس قسم کے جرائم کی ہمت نہیں کرپاتے اور غزہ کے عوام کی حالت اور فلسطین ایسا نہ ہوتا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ آئین اپنے اصولوں میں مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف عمل کرنے پر تاکید کرتا ہے، کہا کہ ظالم کے خلاف کھڑے ہو جاؤ اور مظلوم کا دفاع کرو، لہذا غزہ اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف یہی ہے۔