ارنا کے مطابق شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیر علی رضا آیتی نے کہا کہ اس تقریب میں گزشتہ 6 مہینے کے واقعات نے صیہونی حکومت کی انسانیت دشمن ماہیت دنیا والوں پر عیاں کردی ۔
انھوں نے کہا کہ دنیا والوں پر یہ بھی ثابت ہوگیا کہ فلسطینی عوام کے سامنے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لئے استقامت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے مجاہدین اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس تقریب میں استقامتی فلسطینی گروہوں کے بعض رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اپنی تقریروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عوام اور مجاہدین کی حمایت کی قدردانی کی۔
فتح الانتفاضہ نامی فلسطین کی ملی تحریک آزادی کے رہنما زیاد الصغیرنے کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت جاری رہے گی اور ہم قدس شریف اور سرزمین فلسطین کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوں گے۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے پولٹ بیورو کے رکن احمد ابوالسعود نے اپنے خطاب میں فلسطین کے استقامتی محاذ اور مظلوم عوام کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ استقامت جاری رہنے میں ایران کی مدد اورحمایت نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔