ژان منگ نے شنگھائي تعاون تنظیم کے وزرائے صحت کے ساتویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا : ایران کی رکنیت، شنگھائی تعاون تنظيم کے رکن ملکون کی تین ارب سے زائد آبادی کی صحت و سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شنگھائي تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا تعاون بہت سی وبائی اور غیر وبائي بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے علاوہ صحت و سلامتی کے شعبے میں اس اجلاس کے مقاصد کی تکمیل میں مددگار ہو سکتا ہے۔