پاکستان کے نئے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کے روز ایوان صدارت میں چیف جسٹس فائز عیسی کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
تقریب حلف برداری میں پاکستان کے وزير اعظم شہباز شریف اور سابق صدر عارف علوی سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ نیز سیاسی جماعتوں کے سربراہان، مسلح افواج کے کمانڈر اور مختلف ملکوں کے سفراء بھی شریک تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام میں آصف علی زرداری کو پاکستان کے نئے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر ایران سید ابراہيم رئيسی نے دوست و برادر ملک پاکستان کا نیا صدر بننے پر جناب آصف علی زرداری کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی صدارت کے دور میں تاریخی، ثقافتی و دینی لحاظ سے قدیم تعلقات کے حامل دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید توسیع آئے گي۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح اور خاص طور پر نئے دور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ تلعقات میں مزید فروغ کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔