اجراء کی تاریخ: 26 فروری 2024 - 09:35

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 55 واں اجلاس پیر 7 مارچ سے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوگا

 ایران کے وزیر خارجہ اس اجلاس خطاب کریں گے۔

اس سفر کے دوران امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس اور ذیلی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جو غزہ کی جنگ اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں منعقد ہورہا ہے۔