ایک با خبر ذریعے نے ارنا سے گفتگو میں بتایا کہ خفیہ اہل کاروں نے محمد ابرار کو جمعرات کو قشم کے جزیرے " پی پشت " میں گرفتار کر لیا ہے۔
ہرمزگان کی پولیس نے بھی بتایا ہےکہ بندر عباس میں اکرم لاہوری نام کے ایک شخص کو شیعہ مخالف دہشت گردانہ کارروائی کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے۔
سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے اس دہشت گرد نے بم بنانے کی ٹریننگ پاکستان میں لی تھی جسے بندر عباس کی ساحلی سڑک پر اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ قشم جزیرہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ان دونوں دہشت گردوں کو سن 2010 سے 2015 تک بم دھماکے کے الزام میں پاکستان میں جیل میں رکھا گیا تھا۔
دونوں دہشت گرد بم بنانے کی ٹریننگ لینے کے بعد ایران کے جنوبی صوبوں میں جانے کے لئے ملک میں داخل ہوئے تھے تاہم انہيں بندر عباس اور قشم میں گرفتار کر لیا گيا۔