تہران (ارنا) فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس کے مطابق غزہ میں غذائی قلت کے باعث 7 فلسطینی بچے شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطین انفارمیشن آفس نے امریکی حکومت کو غزہ میں قحط کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ اور غزہ کا محاصرہ جاری رہا تو ہمیں بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ بند ہے اور اسے دوبارہ کھولنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

انسانی امداد کی ترسیل نہ ہونے کے باعث غزہ میں غذائی قلت سے 7 فلسطینی بچے شہید ہو گئے ہیں۔