الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، افریقی یونین کے سربراہ غزالی عثمانی نے کہا کہ ہم افریقی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ غزہ کے رہنے والوں کا رنج و الم ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ پر صیہونیوں کے بہیمانہ جرائم کے 134 دن پورے ہوچکے ہیں اور ان چند مہینوں میں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا ہے جس میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں وقفہ آیا ہو۔ مصدقہ رپورٹس کے مطابق، اس وقت صیہونی غزہ پٹی اور مصر کی سرحد پر واقع رفح شہر میں قتل عام میں مصروف ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونیوں نے 83 فلسطینیوں کو غزہ پٹی میں خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔