ارنا کے امور خارجہ کے نامہ نگار کے مطابق وزیر خارجہ کے سینئر مشیر علی اصغر خاجی 21ویں آستانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایک وفد کے ہمراہ قزاقستان کے دورے پر ہیں جہاں نے انہوں نے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی لاؤ رینتیف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں بحران شام کے حل اور غزہ کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گيا۔
علی اکبر خاجی نے اس موقع پر صیہونی حکومت کے جرائم اور امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام کو امداد پہنچانے کی ضرورت پر وزر دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کو قتل و غارت گری کو روکنے اور غزہ کے مظلوم عوام کو امدادی سامان بھیجنے کی اشد ضرورت ہے۔
فریقین نے تہران - ماسکو درمیان تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے بحران کے شام کے حل کے لیے باہمی تعاون اور صلاح و مشورے کا عمل جاری رکھے جانے پر اتفاق کیا۔