تہران(ارنا) صدر ایران نے شام پر اسرائيلی حملے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ اس طرح کی دہشت گردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا جاری رہنا، استقامی محاذ کے مجاہدین کے سامنے ناجائز صہیونی حکومت کی ناکامی، بے بسی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

صدر کے پیغام میں آيا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران غاصب صیہونی حکومت سے اس گھناؤنے جرم کا انتقام ضرور لے گا۔

 صدر ایران  کے پیغام میں کہا گيا ہے کہ  ایک بار پھر جرائم پیشہ صیہونی حکومت نے شام کی فضائی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ارتکاب کیا  جس میں  متعدد شامی فوجی  اور 5 ایرانی فوجی مشیر شہید ہوگئے  جو اہلبیت عصمت و طہارت کے روضوں کی حفاظت بھی کر رہے تھے۔ 

صدر رئیسی کے پیغام میں آيا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا تازہ جرم، جو تمام عالمی معاہدوں اور انسانی اصولوں کو پامال کرتے ہو‏ئے، تسلط پسند ممالک اور ان کے سرغنہ امریکہ کی حمایت اور عالمی برداری کے خاموشی کے سائے میں انجام پایا ہے، انسانی حقوق کے دعویداروں کے دامن پر لگنے والے ایسا داغ ہے جو کبھی پاک نہیں ہوسکے گا۔